بزرگ شہریوں کو خصوصی سہولیا ت،وفاقی حکومت سے جواب طلب

  بزرگ شہریوں کو خصوصی سہولیا ت،وفاقی حکومت سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے بزرگ شہریوں کی سماجی بہبوداوران کوعلاج معالجے کی خصوصی سہولتوں کی فراہمی کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔یہ درخواست جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی طرف سے دائر کی گئی ہے،جس میں کہا گیاہے کہ حکومت نے بزرگ شہریوں کی صحت اورسماجی بہبود کے حوالے سے اقدامات نہیں کئے،دنیابھرمیں بزرگ شہریوں کوخصوصی سہولیات سے نوازاجاتاہے، دنیا بھرمیں بچوں کی طرح بزرگ شہریوں کے لئے سپیشلائزڈ ڈاکٹرز ہوتے ہیں مگر پاکستان میں جنرل فزیشنزہی بزرگوں کاعلاج معالجہ کرتے ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ بزرگ شہریوں کے علاج معالجے کے لئے تجربہ کار ڈاکٹرز اورسپیشلائزڈ ہسپتال کیوں موجود نہیں؟عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عام افراد اور بزرگ شہریوں کی قوت مدافعت اور ادویات ایک جیسی نہیں ہوتیں، عام فزیشن بزرگ شہریوں کاعلاج کیسے کرسکتے ہیں؟عدالت نے وفاقی حکومت اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
بزرک شہری

مزید :

صفحہ آخر -