مغوی ٹھیکیدار کی اہلیہ انصاف کے لئے لاہور ہائیکور ٹ پہنچ گئی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)ننکانہ صاحب سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والے ٹھیکیدار کی اہلیہ سمیرا بی بی اپنے بچوں سمیت انصاف کے لئے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئی،جہاں اس نے وزیرداخلہ اعجاز شاہ کے بھائی پپوشاہ پر الزامات عائد کرتے ہوئے خودکشی کی دھمکی دے دی،سمیرا بی بی نے لاہورہائی کورٹ کے احاطہ میں صحافیوں کو بتایا کہ اس کے شوہر نے کالی بیر والی میں حاجی حمید سے 5سال کے لئے اینٹوں کا بھٹہ ٹھیکہ پر لیا،بعد میں پپو شاہ اور رانا ارشد وغیرہ نے خاتون کے شوہر کو اغواء جبکہ بھٹہ پر قبضہ کرلیا،خاتون نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے دادرسی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے خاوندمحمد اشرف کو بازیاب کرایا جائے، اپنے چار بچوں کے ساتھ دربدرہوں،میری کہیں شنوائی نہیں ہورہی،میرے پاس اتنے پیسے نہیں کہ بچوں کو کھانا کھلا سکوں،مجھے انصاف دیا جائے ورنہ خودکشی کرلوں گی۔
مغوی ٹھیکیدار