ڈاکٹر کے تبادلے کے خلاف درخواست علامہ اقبال میڈیکل کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو بھجوا دی گئی

ڈاکٹر کے تبادلے کے خلاف درخواست علامہ اقبال میڈیکل کالج یونیورسٹی کے وائس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ پروفیسر علامہ اقبال میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد وحیدکی اپنے تبادلے کے خلاف دائردرخواست وائس چانسلر علامہ اقبال میڈیکل کالج یونیورسٹی کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ درخواست گزار کا موقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ ان کے تقررکو تھوڑا عرصہ ہواہے،درخواست گزار کو سیاسی بنیادوں پر سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے،ان کے تبادلے کے احکامات کالعدم قرار دیئے جائیں۔
درخواست بھجوادی گئی

مزید :

صفحہ آخر -