چیف جسٹس 30 اور 31 جنوری کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے

چیف جسٹس 30 اور 31 جنوری کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس گلزار احمد 30 اور 31 جنوری کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے،چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مسٹر جسٹس گلزار احمد پہلی مرتبہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عدالتی امور انجام دیں گے،ان کی سربراہی میں کام کرنے والے بنچ میں جسٹس عمر عطا ء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی شامل ہیں،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی موجودگی کے پیش نظر 30اور31جنوری کا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیاہے،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے اردگردجی پی او بلڈنگ، پوسٹل لائف انشورنس اور ایوان اوقاف کی عمارتوں میں بھی سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے،پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ اینٹی رائٹس واچ کے اہلکاربھی تعینات ہوں گے جبکہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے دوران جی پی او چوک سے کارنیلئس چوک تک سڑک بند رہے گی۔
مقدمات کی سماعت

مزید :

صفحہ آخر -