ہائیکورٹ نے ہسپتالوں کا فضلہ نہ اٹھانے، پلانٹس کی بندش پر وزیر صحت کو طلب کر لیا

ہائیکورٹ نے ہسپتالوں کا فضلہ نہ اٹھانے، پلانٹس کی بندش پر وزیر صحت کو طلب کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے ہسپتالوں کا فضلہ نہ اٹھانے اور فضلہ تلف کرنے والے پلانٹس کی بندش کے معاملہ پر وزیرصحت پنجاب کو وضاحت کے لئے طلب کر لیا ہے،فاضل جج نے اس سلسلے میں دائر جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر حکم جاری کیا ہے کہ صوبائی وزیر صحت 23 جنوری کو خود پیش ہو کر بتائیں کہ یہ پلانٹس کیوں بند ہیں؟درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب میں ہسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے کے لئے26پلانٹس لگائے جانے تھے،لاہور کے تمام ہسپتالوں کا فضلہ تلف کرنے کے لئے 4پلانٹس ہیں جو سب بند پڑے ہیں، جس کے باعث ہسپتالوں کا فضلہ اٹھایا نہیں جارہا،یہ فضلہ انسانی صحت کے لئے انتہائی مہلک ہے،فضلے کے ڈھیر لگ چکے ہیں جو مختلف بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فضلہ تلف کرنے والے پلانٹس کو فوری طور پر چالو کرنے کا حکم دیاجائے،درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ حکومت سے پوچھا جائے کہ ان پلانٹس کے لئے کتنا بجٹ مختص کیا گیا،کتنا اب تک خرچ ہوچکاہے،نئے پلانٹس کیوں نہیں لگائے گئے اور لاہور کے پلانٹس کیوں بند ہیں،اس کیس کی مزید سماعت23جنوری کو ہوگی۔
ہسپتال فضلہ

مزید :

صفحہ آخر -