ایل ڈی اے پلازہ میں آتشزدگی، مزید 40ملازمین کے بیان حلفی جمع، عدالتی انکوائری حتمی مراحل میں

ایل ڈی اے پلازہ میں آتشزدگی، مزید 40ملازمین کے بیان حلفی جمع، عدالتی ...

  



لااہور(اپنے نمائندے سے)ایل ڈی اے پلازے میں آتشزدگی سے متعلق عدالتی انکوائری حتمی مراحل میں داخل ہو گی،اہم پیش رفعت کی گی جوڈیشل انکوائری کمیٹی کے روبرو ایل ڈی اے کے مزید 40 ملازمین نے بیان حلفی جمع کروا دیے گے تفصیلات کے مطابق جوڈیشل انکوائری کے سربراہ محمد اختر بھنگو نے ڈی جی ایل ڈی اے سمیت مزید ملازمین کے بیان حلفی طلب کرلیے ہیں آتشزدگی کے واقعہ کے وقت موجود تمام ملازمین اپنا بیان حلفی جمع کروائیں اس سے قبل 250 سے زائد ملازمین نے اپنے بیان حلقی جمع کروا رکھے ہیں۔ جوڈیشل انکوائری میں مکمل دستاویزات جمع کروانے کے بعد قانون کے مطابق فیصلہ سنایا جائے گا:محکمہ داخلہ پنجاب نے اختر بھنگو کی سربراہی میں سرکاری عمارتوں میں آتشزدگی سے متعلق کمیشن قائم کیا ہے ایل ڈی اے پلازہ آتشزدگی میں میٹرو بس سمیت اہم منصوبوں کا ریکارڈ نذر آتش کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ کرپشن چھپانے کیلئے ریکارڈ جلایا گیا تھا تاہم اس معاملے پر تفصیلی اور باریک بینی سے جاری انکوائری کو تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے اور آئندہ چند روز میں اس کی تفصیلی اور مکمل روستایزاتی رپورٹ بھی کمیشن میں پیش کر دی جائے گی۔

بیان حلفی جمع

مزید : صفحہ آخر