جج ویڈیو کیس میں ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

  جج ویڈیو کیس میں ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

  



اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ویڈیو کیس میں ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل جہانگیر جدون دوران سماعت عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے تاہم لیگی وکیل کی جانب سے جج ویڈیو کیس میں ایف آئی اے کے ہراساں کرنے کے خلاف درخواست دائر کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے کہاکہ ایف آئی اے کی جانب سے جہانگیر جدون کو ہراساں نہیں کیا گیا، عدالت نے درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی

جج ویڈیو کیس

مزید : صفحہ آخر