الیکشن کمیشن میں فریال تالپور کے خلاف نااہلی کیس بحال کرنے کی درخواست دائر
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن میں فریال تالپور کے خلاف نا اہلی کیس بحال کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ منگل کو درخواست تحریک انصاف کے ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے دائر کی۔ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے فریال تالپور کے خلاف سالانہ گوشواروں میں جائیداد چھپانے پر درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ فریال تالپور نے اپنے سالانہ گوشواروں میں جائیدادیں ظاہر نہ کرنے پر نا اہل کیا جائے۔
فریال تالپور