یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منائینگے، آزادی کشمیریوں کا مقدر بنے گی: فیصل جاوید، علی محمد خان 

یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منائینگے، آزادی کشمیریوں کا مقدر بنے گی: ...

  



اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائیں گے، وزیراعظم عمران خان کا کرتارپورراہداری کھولنے کے فیصلے کو پوری دنیا میں سراہا گیا،وزیراعظم نے دورہ امریکہ میں کشمیریوں کی آواز کے ساتھ آواز ملائی۔منگل کو کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب آزادی کشمیریوں کا مقدر بنے گی، حکومت نے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کیا، وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ بہت اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم نے کشمیریوں کیلئے بھرپور آواز اٹھائی ہے، وزیراعظم نے دورہ امریکہ میں کشمیریوں کی آواز کے ساتھ آواز ملائی۔ انہوں نے کہا کہ 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائیں گے، کشمیریوں کیلئے سفارتی محاذ پر کوششیں جاری رکھیں گے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کرتارپورراہداری کھولنے کے فیصلے کو پوری دنیا میں سراہا گیا، وزیراعظم 5فروری کو آزاد کشمیر جائیں گے جہاں عظیم و شان جلسے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی علی محمد خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، اللہ آپ سے پوچھے گا، مجھ سے بھی پوچھے گااور وزیراعظم عمران خان سے بھی اور ہم سب سے پوچھے گا، کسی کو کوئی حق نہیں کہ یہ فیصلہ کرے کہ کشمیر کس کا حصہ بنے گا،یہ فیصلہ کشمیری خود کریں گے، جب وہ دفن ہوتے ہیں تو پاکستانی جھنڈے میں۔ انہوں نے خطاب کے آخر میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔

 فیصل جاوید،علی محمد خان

مزید : صفحہ آخر