حکومت کاروبار میں آسانی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، زبیر گیلانی

  حکومت کاروبار میں آسانی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، زبیر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کاروبار میں آسانی کیلئے اقدامات کررہی ہے، 100سے زائد مختلف کاروبار کیلئے لائسنس کی شرط ختم کر دی گئی ہے منگل کو میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، لائسنس کی شرط ختم ہونے سے عام آدمی کے کاروبار میں اضافہ ہو گا، حکومت کا مقصد عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانا ہے، لائسنس والے کاروبار میں مزید آسانی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،لائسنس کی شرط ختم کرنے سے چھوٹے کاروبار شروع کرنے میں آسانی ہو گی۔
زبیر گیلانی

مزید :

صفحہ آخر -