سندھ ہائیکورٹ، سکھر بینچ کی خورشید شاہ کی درخواست ضمانت سے معذرت
سکھر(آن لائن)خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 29 جنوری تک ملتوی، ہائی کورٹ کے جج نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی، دو جج پہلے ہی معذرت کرچکے ہیں 29 جنوری کو عدالت کا سپیشل بینچ سماعت کرے گا، وکیل خورشید شاہ، تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی جانب سے طبی بنیادوں پر جمع کرائی گئی ضمانت کی درخواست کی سماعت اگزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں ہوئی تاہم سندھ ہائی کورٹ کراچی بینچ سے کاغذات عدالت نہ پہنچنے کے باعث سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے جج جسٹس عبدالرشید نے سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر درخواست سننے سے معذرت کرتے ہوئے درخواست پر آئندہ سماعت کے لیے سپیشل بینچ تشکیل دینے کی ہدایت جاری کی خورشید شاہ کے وکیل مکیش کمار کارڑا نے سماعت 29 جنوری تک ملتوی ہونے اور جج کی جانب سے درخواست نہ سننے اور سپیشل بینچ تشکیل دینے کے حکم کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جسٹس عبدالرشید سے قبل جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس ذوالفقار سانگی بھی درخواست سننے سے معذرت کرچکے ہیں تاہم آئندہ سماعت جو کہ 29 جنوری کو ہوگی اس کی سماعت عدالت کا سپیشل بینچ جو کہ دو ججز جسٹس عزیز الرحمان اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل ہے کرے گا دوسری جانب خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست کی سماعت پر ان کے صاحبزادے ایم پی اے سید فرخ شاہ اور داماد وبھتیجے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ بھی عدالت میں موجود تھے۔
خورشید شاہ ضمانت