اندرون، بیرون ملک سے آنے اور جانے والی 7پروازیں منسوخ
لاہور(این این آئی)اندرون اور بیرون ملک سے آنے اور جانے والی 7پروازیں منسوخ ہو گئیں۔پی آئی اے کی ابو ظہبی سے آنے والی پرواز263،سعودی گلف کی دمام جانے والی پرواز6S158،پی آئی اے کی سکھر جانے والی پرواز629،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 313،سعودی گلف کی دمام سے آنے والی پرواز6s157،پی آئی اے کی سکھر سے آنے والی پرواز630، جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 8316منسوخ ہو گئیں۔کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گزشتہ روز بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔شالیمار ایکسپریس 3گھنٹے،جعفر ایکسپریس ڈھائی گھنٹے،تیز گام ایکسپریس،علامہ اقبال ایکسپریس،جناح ایکسپریس،کراچی ایکسپریس، اکبر ایکسپریس، ملت ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس 2گھنٹے،پاک بزنس اور خیبر میل ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔
پروازیں منسوخ