سرینگر،دو کمسن بچیاں پراسرار طور پر لاپتہ، علاقہ مکینوں کا احتجاج

سرینگر،دو کمسن بچیاں پراسرار طور پر لاپتہ، علاقہ مکینوں کا احتجاج

  



سرینگر(آئی این پی) سرینگر کے علاقے کھنموعہ میں دو کمسن بچیاں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق وادی میں مقیم بھارت کے صوبہ بہار کے خاندان کی 12 سالہ سوتیا کماری اور مقامی بچی 9 سالہ رتبہ جان پراسرار طورپر گمشدہ ہو گئی ہیں، جن کی بازیابی کیلیے علاقہ مکینوں نے شدید احتجاجی مظاہرے کیے۔ یاد رہے وادی کشمیر میں بھارتی سکیورٹی اہلکار، نوجوان لڑکیوں کو اغوا کر کے زیادتیوں کا نشانہ بنا کر قتل کر دیتے ہیں جس کی واضح مثال 2009 میں شوپیاں ضلعے میں پیش آنے والا ایک دلدوز سانحہ ہے جس میں دو کشمیری عورتوں کو بھارتی فوجیوں نے بہیمانہ طور پر جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیاتھا۔

مزید : صفحہ آخر