13سالہ عدیل کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا، ماموں زاد بھائی قاتل نکلا

13سالہ عدیل کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا، ماموں زاد بھائی قاتل نکلا

  



لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت نے دس روز قبل قتل ہونے والے 13سالہ عدیل کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن اسد مظفر کے مطابق ملزم کا ماموں زاد بھائی ہی قاتل نکلا۔پولیس نے 13سالہ مقتول عدیل کے اغوا کے بعد قتل کی سنگین واردات میں ملوث مقتول کے ماموں زاد بھائی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔ملزمان میں بشارت علی اور اس کا دوست عباس شامل ہیں۔ ملزم بشارت نے10روز قبل سگے ماموں کے بیٹے عدیل کو دوست عباس کیساتھ مل کر قتل کیاتھا۔ملزمان نے 5 لاکھ روپے تاوان کیلئے عدیل کو اغوا کیا تھا۔ ملزم بشارت کواپنی شادی کے لئے اڑھائی لاکھ روپے جبکہ ساتھی عباس کو بھی موبائل شاپ کھولنے کے لئے اڑھائی لاکھ چاہیے تھے۔ملزمان نے مغوی کو قید رکھنے کی جگہ نہ ہونے اور پکڑے جانے کے ڈرسے اغوا کے تین گھنٹے بعد گلا دبا کر قتل کر کے لاش کو کماہاں رنگ روڈکے نزدیک گڑھے میں پھینک دیا تھا۔انویسٹی گیشن پولیس نے ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں،سی آر او ریکارڈ اورجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

مزید : علاقائی