ایڈ مرل ظفر عباسی سے کینیا نیوی کے کمانڈر کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

ایڈ مرل ظفر عباسی سے کینیا نیوی کے کمانڈر کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر ...

  



اسلام آباد(آن لائن)امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے کمانڈر کینیا نیوی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر کینیا نیوی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور انہیں روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا۔معزز مہمان نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کا چیفس آف اسٹافس اور پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔ کمانڈر کینیا نیوی نے پاکستانی بحری جہازوں کی جانب سے ممباسا میں میڈیکل کیمپ کے انعقاد کی خصوصی تعریف کی۔ بعدازاں معزز مہمان کو دی گئی بریفنگ میں علاقائی بحری سیکورٹی صورتحال سمیت مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا گیا۔ کمانڈر کینیا نیوی کے اس دورے سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

ایڈمرل عباسی

مزید : صفحہ آخر