ٹریفک وارڈن کو گاڑی تلے کچلنے والا گرفتار

ٹریفک وارڈن کو گاڑی تلے کچلنے والا گرفتار

  



لاہور(کرائم رپورٹر) ٹریفک وارڈن کو گاڑی سے کچلنے والا ملزم ٹاون شپ پولیس نے گرفتارکرلیا، بتایا گیا ہے کہ ٹاون شپ کے علاقے شوق چوک میں ٹریفک وارڈن یاور عباس نے سگنل کی خلاف ورزی کرنے پر کار کو روکنے کا اشارہ کیا، تیز رفتارکار ٹریفک وارڈن کو کچلتے ہوئے فرار ہوگئی تھی،مقدمہ درج ہونے کے بعد انوسٹی گیشن پولیس نے ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔

، ملزم نے وارڈن کو کچلنے کے بعد گاڑی ورکشاپ میں مرمت کیلئے کھڑی کر دی تھی، ملزم علی احمد جوہر ٹاون کا رہائشی ہے۔

مزید : علاقائی