سٹا ک مارکیٹ مندی کاشکار، ڈالر کی قدر میں اضافہ، سونا 150روپے تولہ مہنگا

سٹا ک مارکیٹ مندی کاشکار، ڈالر کی قدر میں اضافہ، سونا 150روپے تولہ مہنگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 121.15 پوائنٹس کی کمی سے 42626.47 پوائنٹس کی سطح پرآگیا، جس سے سرمایہ کاروں کو 19 ارب 11 کروڑ 21 لاکھ روپے کاخسارہ ہوا تاہم کاروباری حجم سوموارکی نسبت 2.11فیصدزائد رہا۔پاکستان سٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100انڈیکس42965پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل ہوگیا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس121.15پوائنٹس کی کمی سے 42626.47پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر344کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے127کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ205میں کمی اور12میں استحکام رہا۔دوسری جانبمقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں 12پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.60روپے سے بڑھ کر154.72 روپے اور قیمت فروخت154.70روپے سے بڑھ کر154.82روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے154.50روپے سے بڑھ کر154.60روپے اور قیمت فروخت 154.80روپے سے بڑھ کر154.90روپے ہوگئی۔علاوی ازیں عالمی مارکیٹ میں 4ڈالر کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1556ڈالر ہوگئی جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا150روپے مہنگا کردیا گیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید150روپے بڑھ کر89950 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 128روپے کے اضافے سے 77118روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1030روپے اوردس گرام کی قیمت 883روپے مستحکم رہی۔
سٹاک مارکیٹ/ڈالر/سونا

مزید :

صفحہ آخر -