بحریہ ٹاؤن کراچی اور امتیاز سپر مارکیٹ کے درمیان نئی برانچ کیلئے معاہدہ

      بحریہ ٹاؤن کراچی اور امتیاز سپر مارکیٹ کے درمیان نئی برانچ کیلئے معاہدہ

  



کرا چی(پ ر)بحریہ ٹاؤن کراچی اور مشہور ترین امتیاز سپر مارکیٹ کے درمیان نئی برانچ کے آغاز کرنے کیلئے معاہدہ طے پایا۔ دونوں اداروں کے درمیان ایک پروقار تقریب میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔سپر مارکیٹ کیلئے مختص جگہ کا رقبہ 100,000 مربع فٹ سے زائد ہے۔اس کا ڈیزائن لے آؤٹ بین الاقوامی ماہرین کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔یہ سپر مارکیٹ بحریہ ٹاؤن کراچی اور ارد گرد کے علاقوں کے رہائشیوں کی ضروریات ِ زندگی کو پورا کرے گی اورساتھ ہی اس بات کو یقینی بنایاجائے گا کہ تما م اشیائے خرد ونوش اور دیگر ضروریاتِ زندگی گھر سے چند قدم کی فاصلے پر دستیاب ہوں۔اسیِ سلسلے میں امتیاز سپر مارکیٹ نے بحریہ ٹاؤن میں قدم رکھاہے اور اپنا پہلا فلیگ شپ سٹور کھولنے کا ارادہ کیا ہے۔امتیاز سپر مارکیٹ جو پاکستان بھرمیں بڑھتی ہوئی ریٹیل چینز کے درمیان امتیازی مقام رکھتا ہے، بہت جلدبحریہ ٹاؤن کراچی کے رہائشیوں کو خریداری کا حتمی اور منفرد تجربہ فراہم کرے گی اور ایک ہی چھت تلے لاتعداد برانڈز کی دستیابی بہترین معیار اور سستے داموں میں یقینی بنائے گی۔ سپر مارکیٹ میں فراہم کی جانے والی اشیاء میں گروسری، بیکری، مشروبات، ڈیری پراڈکٹس، سکو ل اور دفاتر کی سٹیشنری،کھلونے، کھیلوں کا سامان، میک اپ، کراکری وغیرہ کا سامان شامل ہے۔ مزید یہ کہ خریداروں کی سہولت کے لیے تازہ سبزیوں، پھلوں، گوشت اور Sea Food کے لیے علیحدہ جگہ موجودہوگی۔ بحریہ ٹاؤ ن کراچی کے کمرشل زون کو گھریلوں ضروریات زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ بحریہ ٹاؤ ن کراچی میں، میکڈونلڈ،کے ایف سی، پیزا ہٹ، برگر کنگ، جن سوئے، سوزوکی موٹرز شو روم، کمرشل بینکوں کی برانچز وغیرہ پہلے سے ہی موجود ہیں۔بحریہ ٹاؤن کراچی کا کمرشل زون لوکل اور انٹر نیشل ڈیزائنر براندز کی ایک وسیع رینج فراہم کر رہا ہے اور ایسی سرگرمیوں کا مرکز ہے جہاں لوگ سارا سال مستفید ہوتے ہیں اشیائے خردونوش اور ڈیزائنر کپڑوں، ریسٹورانٹ سے ہوم ڈیکور تک تمام سہولیات بحریہ ٹاؤن کراچی کے رہائشیوں کے لیے موجود ہیں۔یہ بحریہ ٹاؤن کا عزم ہے کہ وہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کو شاندار رہائشی سہولیات سے مستفید کرتا رہے گا جو کراچی کی معاشرتی ترقی میں ایک پینچ مارک کی اہمیت رکھتا ہے۔ حال ہی میں بحریہ ٹاؤن اور اقراء یونیورسٹی کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق 2020 میں پہلا میڈیکل اور نرسنگ سکو ل قائم کیا جائے گا جہاں ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ تمام اساتذہ بیرون ملک سے آئیں گے۔ بحریہ ٹاؤن کراچی کے لیے یہ ایک اہم سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے کہ وہ اپنے رہائشیوں کو پلے گروپ سے لیکرپی ایچ ڈی لیول تک اعلی تعلیمی سہولیات فراہم کریگا۔

بحریہ ٹاؤن

مزید : صفحہ آخر