فیکٹری ایریا، بادامی باغ نوجوان اور معمر پراسرار طورپر ہلاک
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں بائیس سالہ نوجوان پراسرار طورپر ہلاک ہوگیا،تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں ایک گھر میں 22سالہ نوجوان فائر لگنے سے پرسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔دریں اثنا بادامی باغ کے علاقہ میں 65 سالہ شخص پر سرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے علاقہ میں ایک شخص کو بیہوشی کی حالت میں پایا گیا۔ اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو وہ دم توڑ چکا تھا۔
پولیس کا کہناہے کہ متوفی کی شناخت حنیف کے نام سے ہوئی۔متوفی بیہوشی کی حالت میں پایا گیااور نشے کا عادی لگتا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔