4رکنی موٹرسائیکل چورگینگ، 3خطرناک اشتہاری گرفتار

  4رکنی موٹرسائیکل چورگینگ، 3خطرناک اشتہاری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس گجر پورہ نے اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3خطرناک اشتہاری ملزما ن کو گرفتار کر لیا۔ایس پی اسد الرحمن کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار اشتہاری ملزمان میں شاہد، واحد اور نعمان شامل ہیں۔ملزمان نے دوران ڈکیتی سونے کی بالیاں چھیننے کے دوران مزاحمت پر خاتون کو شدیدزخمی بھی کر دیا تھا۔انویسٹی گیشن پولیس گجر پورہ نے جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتارکیا۔دریں اثنا شاد باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی ایس پی غلام دستگیر خان کی نگرانی میں ایس ایچ او وقار بخاری نے ملزم راشد کے قبضہ سے 550 گرام چرس برآمد کی۔ پولیس نے ملزمان نبیل، عامر اور حسن کو ون ویلنگ کرتے ہوئے موقع سے گرفتار کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور ون ویلنگ کرنے پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں لیاقت آباد پولیس نے کاررروائی کرتے ہوئے 04 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او عاصم جہانگیر کے مطابق ملزمان میں شاہد،نواز،شاہ ریز اور نادر شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے06 موٹر سائیکل،09موبائل فون،اسلحہ اور گولیاں برآمد کیں۔ترجمان پولیس کا کہناہے کہ ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔ملزمان مزید تحقیقات کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -