شعور کی بیداری، ٹریفک آگاہی کیمپ لگایاگیا

شعور کی بیداری، ٹریفک آگاہی کیمپ لگایاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)جی سی یونیورسٹی، مقامی کمپنی اور ایپسیف انٹرنیشنل نے ٹریفک قوانین کی شعور بیداری کے حوالے سے ٹریفک آگاہی کیمپ لگایا۔وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اصغر زید ی، تسلیم شجاع،پروفیسر ڈاکٹر عدنان عرفان ہاشمی،عابد شہزاد اور طلباء و طالبات اورشہریوں میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی لیکچر دیا اور ہیلمٹ تقسیم کئے۔ ٹریفک آگاہی کیمپ کا مقصد شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے زیادہ سے زیادہ ایجوکیٹ کرکے حادثات سے محفوظ کرنا ہے۔
اس موقع پروائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اصغر زید ی، تسلیم شجاع طلباء و طالبات اور مقامی شہریوں و دیگرنے شرکت کی۔طلباء و طالبات اور شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا گیاکہ ٹریفک قوانین شہریوں کی سہولت کی خاطر بنائیں گئے ہیں اور ان پر عمل درآمد کر نے کا فائدہ بھی شہریوں کو ہی ہے۔ اس موقع پر ہیلمٹ کے استعمال پر زور دیا گیا اور موٹر سائیکل سواروں کو ہدایت کی گئی کہ ہیلمٹ کا استعمال ہر صورت یقینی بنائیں۔ موٹر سائیکل سواروں کی حادثاتی اموات زیا دہ تر دماغی چوٹ کی وجہ سے ہی ہوتیں ہیں اس لئے ہیلمٹ سراور دماغ کی چوٹوں سے محفوظ رہنے کی ضمانت ہے۔تیز رفتاری اور ون ویلنگ کی روک تھا م کیلئے والدین اور اساتذہ کا کر دار انتہائی اہم ہے۔

مزید :

علاقائی -