سٹریٹ کرمنلز کیخلاف کارروائی،ڈولفن سکواڈ نے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن سکواڈ عائشہ بٹ کی ہدایت پر سٹریٹ کریمینلز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈولفن سکواڈنے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سلامت پورہ سے یکے بعد دیگرے گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے والے ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم نے ہربنس پورہ سے شہریوں سے موبائل فون، پرس و نقدی چھینی تھی۔ڈولفن سکوا ڈ نے ملزم محمد علی کو وادات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے چھینے گئے چار موبائل فونز موٹر سائیکل، اسلحہ و نقدی برآمد ہوئی۔ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق گلدشت ٹاؤن سے ریکارڈ یافتہ سنیچر حارث کو بھی گرفتار کیا گیا۔