مسجد بنوی سے ”جبل احد“تک 5 کلومیٹر شاہراہ کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان

مسجد بنوی سے ”جبل احد“تک 5 کلومیٹر شاہراہ کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)مدینہ منورہ میں 'جبلِ احد ' 5 کلو میٹر طویل عظیم الشان منصوبہ۔مدینہ منورہ میں دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے مسجد بنوی الشریف سے ”شہداء جبلِ،احد“تک 5 کلومیٹر طویل شاہراہ کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔مدینہ منورہ بلدیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شاہراہ کے منصوبے کو ”جبلِ احد“کا عنوان دیا گیا ہے۔تعمیر کی جانیوالی شاہراہ 7 رویہ ہو گی جس کے پہلے 3ٹریک گاڑیوں، 2 بسو ں اور ایک ٹریک موٹرسائیکل کے لیے مخصوص ہوگا جبکہ مسجد نبو ی الشریف سے پیدل شہدا جبلِ احد تک جانیوالوں کیلئے ایک ٹریک علیحدہ سے تعمیر کیاجائے گا جس کی چوڑائی 9 میٹر ہو گی۔موٹر سائیکلو ں کیلئے بنائے جانیوالے ٹریک کی چوڑائی 2.8 میٹر رکھی جائے گی جبکہ مخصوص افراد کے لیے بھی خصوصی طور پر سڑک منصوبے میں شامل ہے۔بلدیہ کی جانب سے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ پانچ کلو میٹر طویل اس شاہراہ کی تعمیر کا مقصد شہر نبوی میں آنے والے زائرین کو شہدا ء جبلِ احد پہنچنے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔نئی تعمیر ہو نے والی شاہراہ کا آغاز مسجد نبوی الشریف سے ہو گا جو شہداء جبلِ احدکے مقام پر ختم ہو گی۔ عظیم الشان شاہراہ کے اس حصے پر جو پیدل چلنے والوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے 15 ہزار درخت کے علاوہ گھاس کا خصوصی فرش بچھایا جائے گا۔جبلِ احد کے عنوان سے بنائی جانے والے شاہراہ دو رویہ ہو گی دنوں جانب سات، سات ٹریک تعمیر کیے جائیں گے۔شاہرا ہ کی دونوں جانب پارکنگ کے لیے مخصوص جگہیں رکھی جائیں گی تاکہ وہاں اپنی گاڑیوں میں آنے والے زائرین کو پارکنگ میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ پیدل چلنے والوں کے لیے شاہراہ کے اطراف میں طہارت خانے اور دکانوں کے علاوہ کھانے پینے کے اسٹالز بھی تعمیر کیے جائیں گے تاکہ مسجد نبوی الشریف سے پیدل شہدا ء جبلِ احد تک جا نے والے راستے میں نہ صرف ا ٓرام کر سکیں بلکہ اشیائے خورونوش سے بھی لطف اندوز ہو نے کے علاوہ ضرورت کی دیگر اشیاء بھی خرید سکیں۔ شاہراہ پر جدید ترین انتباہی نوٹس بورڈز اور سائن نصب کیے جائیں گے جبکہ صوتی سسٹم سے ذریعے زائرین کی رہنمائی کے لیے خصوصی انتظامات بھی منصوبے کا حصہ ہوں گے۔ واضح رہے مدینہ منورہ میں زائرین کی سہولت کے لیے اس سے قبل شہر کی انتظامیہ نے زیارت کے مقامات جن میں مسجد قباء ، عزوہ خندق کے مقام، شہداء جبلِ احد (جہاں غزوہ احد ہوئی تھی) تک جانے کے لیے خصوصی بسوں کا بھی انتظام بھی موجود ہے۔
شاہراہ

مزید :

صفحہ آخر -