خود سوزی کرنیوالی خاتون دم توڑ گئی

خود سوزی کرنیوالی خاتون دم توڑ گئی

  



لاہور(کرائم رپورٹر)مانگامنڈی کے علاقہ میں قرضوں کے بوجھ اور غربت سے تنگ آکر خود سوزی کی کوشش کرنے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق 27سالہ شگفتہ نے دو روز قبل غربت اور قرضوں کی پریشانی سے تنگ آکر خود پر پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش کی تھی۔ خاتون گزشتہ دو روز سے جناح ہسپتال میں زیر علاج تھی جہاں وہ گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ خاتون کا شوہر 29سالہ عباس اپنی اہلیہ کو بچاتے ہوئے آگ کی زد میں آکر جھلس کر زخمی ہوا تھا جو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد متوفیہ کی لاش اسکے لواحقین کے حوالے کردی۔

مزید : علاقائی