ہوپ اسلام آباد کے چیئرمین قاضی جمیل جابر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ اسلام آبادزون کے چیئرمین قاضی محمد جمیل جابر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا. چیف الیکشن محمد اصغر شیخ نے حلف لیا. اس موقع پر افتتاحی گفتگو میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری اور پرائیویٹ کوٹہ ففٹی کیا جائے. ائیرلائن کو یکساں کرایہ کا پابند کیا جائے. ریال سرکاری ریٹ پر پرائیویٹ کے لئے بھی فریز کر دیا جائے اور 50 کے کوٹہ کو کم از کم دو بسوں کا کیا جائے.۔انہوں نے کہا حج پالیسی کا فوری اعلان کیا جائے سرکاری حج سکیم کے ساتھ پرائیویٹ سکیم کو بھی حج بکنگ کی اجازت دی جائے قاضی جمیل نے چیئرمین الیکشن کمیشن کو ملک بھر میں ہوپ کے کامیاب الیکشن انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کہا امید ہے چیئرمین شاہد رفیق ٹریڈ کے لئے بہتر کام کریں گے زونل چیئرمین کو مشاورتی عمل میں شامل کریں گے قاضی جمیل نے پرائیویٹ حج سکیم کی بڑھی ہوئی ڈیمانڈ کے پیش نظر سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے کوٹہ کی تقسیم ففٹی ففٹی کے حساب سے کی جائے انہوں نے مطالبہ کیا 2012ء سے کاٹا گیا کوٹہ بحال کیا جائے نئی کمپنیوں کو کوٹہ دینے سے پہلے 50والوں کا کوٹہ بڑھایا جائے۔
قاضی جمیل جابر