پنجاب ایمرجنسی سروس نے 785 روڈ ٹریفک حادثات پر مدد کی

  پنجاب ایمرجنسی سروس نے 785 روڈ ٹریفک حادثات پر مدد کی

  



لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 785 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 517افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔374معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (65فیصد) موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 334ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 17 مسافر 451 اور 117 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ198ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 200 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 75حادثات میں 84متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 53 حادثات میں 55متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید : علاقائی