ہیوی ٹرالر سے ٹکر، نوجوان موٹرسائیکل سوا ر جاں بحق

  ہیوی ٹرالر سے ٹکر، نوجوان موٹرسائیکل سوا ر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر) فیروز پور روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نوجوان ہیوی ٹرالر سے ٹکرانے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا،بتایا گیا ہے کہ فیروز پور روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار ہیوی ٹرالر سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے، ریسکیو نے میت کو مردہ خانے منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت سنیل اسلم کے نام سے ہوئی جو یوحنا آباد کا رہائشی تھا۔

مزید :

علاقائی -