اساتذہ کی تربیت کیلئے ویڈیو ٹریننگ لیسنزکا اجراء

اساتذہ کی تربیت کیلئے ویڈیو ٹریننگ لیسنزکا اجراء

  



اسلام آباد (این این آئی)قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) نے اساتذہ کی تربیت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال لاتے ہوئے ویڈیو ٹریننگ لیسنز کا اجرا ء کردیا ہے، این سی ایچ ڈی کے زیر انتظام غیر روایتی سکولوں کے لئے 25 سے 30 منٹ دورانیہ کی 6 ویڈیوز تیار کی گئی ہیں۔ منگل کو ویڈیوز کی لانچنگ کی تقریب کے موقع پر ہیومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے سی ای او کرنل (ر) اظہر سلیم مہمان خصوصی تھی جبکہ این سی ایچ ڈی کے چیئرمین کرنل (ر) ڈاکٹر امیر علی مروت اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ کرنل اظہر سلیم نے کہا کہ ہیومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر سایہ این سی ایچ ڈی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ این سی ایچ ڈی کے بانی چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف،این سی ایچ ڈی کے رکن تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سرپرستی کے بعد این سی ایچ ڈی ایک بڑا ادارہ بن گیا ہے اور اب ہم بھی اس کے تجربات فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ہمارا اولین مقصد خواندگی میں اضافہ کر کے غربت اور افلاس کو ختم کرنا ہے۔اس موقع پر این سی ایچ ڈی کے چیئرمین امیر اللہ مروت نے کہا کہ ویڈیو ٹریننگ لیسنز ایک ابتداء ہے، ہم نے اس سے آگے چلنا ہے۔ جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں جب ہم ایک جگہ سے دوسری جگہ نہیں پہنچ سکتے تو ویڈیو ٹریننگ لیسنز کے ذریعے ہم اپنا پیغام ملک کے طول و عرض تک پہنچا سکتے ہیں۔

ویڈیو ٹریننگ

مزید : صفحہ آخر