آتشزدگی کے واقعات لاکھوں کا نقصان

آتشزدگی کے واقعات لاکھوں کا نقصان

  



 لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ پر بینک سٹاپ کے قریب کاسمیٹکس کی دوکان میں سلنڈر دھماکہ سے آگ لگ گئی۔ نیو انار کلی دھنی رام روڈ پر واقعہ کپڑے کی دوکان مین آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جبکہ گلبرگ کے علاقہ میں واقعہ پلازہ میں ایک دوکان میں آگ لگی۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعات میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید : علاقائی