صوبائی دارالحکومت،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال و زرسے محروم

    صوبائی دارالحکومت،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال و ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے، طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ میں ڈاکوؤں نے ساجد کے گھر سے 5لاکھ زیورات اور دیگر سامان، ڈیفنس میں ڈاکوؤں نے اختر کے گھر سے 5لاکھ زیورات اور دیگر سامان،گلشن راوی میں ڈاکوؤں نے ذوالفقار کے گھر سے 4لاکھ زیورات اور دیگر سامان،کاہنہ میں ڈاکوؤں نے فاروق کے گھر 3لاکھ زیورات اور دیگر سامان،کوٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے رضوان کے گھر سے 2لاکھ زیورات اور دیگر سامان، مزنگ میں ڈاکوؤں نے نے اویس کی فیملی سے 2لاکھ زیورات اور دیگر سامان،مصری شاہ میں ڈاکوؤں نے وجاہت کی فیملی سے ایک لاکھ زیورات اور دیگر سامان، غازی آباد میں ڈاکوؤں نے عارف کی فیملی سے ایک لاکھ زیورات اور دیگر سامان، اچھرہ میں ڈاکوؤں نے ندیم کی فیملی سے ایک لاکھ زیورات اور دیگر سامان، گرین ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے امجد کی فیملی سے ایک لاکھ زیورات اور دیگر سامان, لٹن روڈ میں ڈاکوؤں نے ادریس سے 70ہزار اور موبائل فون سمیت دیگر سامان چھین لیا. فیکٹری ایریا اور ماڈل ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ مغل پورہ,ساندہ بادامی باغ اور شاہدرہ ٹاؤن سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید : صفحہ آخر