کراچی؛ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی نثار پنہور کو حراست میں لے لیا گیا

کراچی؛ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی نثار پنہور کو حراست میں لے لیا گیا

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی نثار احمد پنہور کو حراست میں لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی نثار احمد پنہور کو گلستان جوہر میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا۔نثار احمد پنہور کے بیٹے محسن پنہور نے بتایا کہ کچھ افراد رات کو گھر آئے اور والد کو ساتھ لے گئے، رات سے والد صاحب سے رابطہ نہیں ہورہا، فون بھی بند ہے۔بیٹے نے بتایاکہ میرے والد نثار پنہور پرویز مشرف دور میں ایم این اے رہے ہیں۔اپنے والد کو حراست میں لئے جانے کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اعلی حکام میرے والد کو حراست میں لئے جانے کا نوٹس لیں۔واضح رہے کہ نثار احمد پنہور 2008 میں ایم کیو ایم کی ٹکٹ پر رکنِ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر