ہزارہ نیشنل پارٹی کی رجسٹریشن کوحتمی شکل دے دی گئی

ہزارہ نیشنل پارٹی کی رجسٹریشن کوحتمی شکل دے دی گئی

  



کراچی (پ ر) ہزارہ یوتھ لیگ پاکستان کے مرکزی کونسل کے اجلاس میں ہزارہ نیشنل پارٹی کی رجسٹریشن کو فائنل شکل دے دی گئی ہے۔ اس ضمن میں کاغذات الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیئے گئے ہیں۔ ہزارہ وال قوم کی شناخت، حقوق کے حصول اور جان ومال کے تحفظ کی علمبردار ہزارہ یوتھ لیگ پاکستان کا اگلا قدم صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے عملی و سیاسی جدوجہد کا عزم ہے۔ سیاسی جماعت کا قیام جس کا سلوگن ایک ہی نعرہ جیے ہزارہ اور ون پوائنٹ ایجنڈا صوبہ ہزارہ ہے۔ اس موقع پر صابر منان نے کہا کہ ہزارہ یوتھ لیگ پاکستان کی 32 سالہ جدوجہد اور شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور مقصد کے حصول تک جدوجہد جاری گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر