ڈاکٹر نواز ملاح نے سیکریٹری صحت کو لیگل نوٹس ارسال کردیا
کراچی(این این آئی)ڈاکٹر نواز ملاح نے سیکریٹری صحت کو لیگل نوٹس ارسال کردیا ہے۔لیگل نوٹس چیئر پرسن سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کی تقرری پر ارسال کیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر فرحانہ میمن کو بطور ڈائریکٹر بھرتی کیا گیا ہے۔ڈاکٹر فرحانہ میمن گریڈ 18 کی ملازم ہیں انہیں 19 اور 20 گریڈ پر بھرتی نہیں کیا جا سکتا۔سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کے ارکان میں اہلیت نہیں ہے۔سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کو دو سال دس ہزار ہیلتھ اسٹیبلمشنٹ موصول ہوئیں۔کمیشن نے محض 70 کا جائزہ لیا اور 12 اسٹیبلمشنٹ کو لائسنس جاری کیا،۔اس نوٹس کا جواب دیا جائے بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی