کراچی، سرجانی کے گھر میں آگ لگنے سے معمر شخص جھلس کرجاں بحق

کراچی، سرجانی کے گھر میں آگ لگنے سے معمر شخص جھلس کرجاں بحق

  



کراچی(کرائم رپورٹر)خدا کی بستی سرجانی کے گھر میں آگ لگنے سے معمر شخص جھلس کرجاں بحق ہو گیا،لیاقت آباد میں نوجوان کے لاپتہ ہونے پر پولیس نے دوست کو گرفتار کر لیا،پولیس کا سہراب گوٹھ میں ایڑانی ڈیزل کے غیر قانونی ڈپو پر چھاپہ،لاکھوں روپے ملایت کا ڈیزل،نو ٹرک قبضے میں لے کر کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی کے مکان میں آگ لگنے سے ساٹھ سالہ مرزا واجد ولد حسین جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق واجد وکیل تھا اور گھر میں اکیلا رہتا تھا،آگ بند کمرہ میں گلوب جلانے کی وجہ سے لگی۔لیاقت آباد سے دو روز قبل نوجوان سید شاہ رخ علی کے لاپتہ ہونے پر اس کے دوست سلمان کو گرفتار کر لیا۔شاہ رخ کے والد نے الزام لگایا کہ سلمان نے فون کر کے شاہ رخ کو بلایا تھا،اور اب کچھ بتا نہیں رہا ہے۔ادھر پولیس نے سہراب گوٹھ میں ایرانی ڈیزل کے غیر قانونی ڈپو پر چھاپہ مار کر کئی افراد گرفتار کر لیا۔پولیس نے کارروائی کے دوران ایرانی ڈیزل کے نو ٹرک،نقد رقم قبضے میں لے لی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر