ٹی پی ایل ٹریکٹر نے گوادر سے کنٹینر ٹریکنگ خدمات کا آغاز کر دیا

ٹی پی ایل ٹریکٹر نے گوادر سے کنٹینر ٹریکنگ خدمات کا آغاز کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر)TPL Corpکے ذیلی ادارے اور پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی IoT کمپنی TPL Trakker لمیٹڈ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کارگو موومنٹ کے اہم حصہ کے طور پر گوادر بندرگاہ سے کنٹینر ٹریکنگ خدمات کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ یہ اقدام TPL Trakker کی لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹیشن سیکٹر میں اپنے آپریشنز کو توسیع دینے اور مارکیٹ میں جدید ترین IoT حل فراہم کرنے کے منصوبے کے مطابق ہے۔ Trakker TPL جدید ترین کنٹینر سیکورٹی سلوشنز اور آپریشنل انفراسٹرکچر کے ساتھ پاکستان میں بانڈڈ کارگو کے لئے کنٹینر ٹریکنگ سروسز فراہم کرنے والی واحد کمپنی ہے۔ یہ پاکستان میں واحد ٹیلی میٹکس کمپنی بھی ہے جسے پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ (PACRA) کی جانب سے طویل المدتی مالیاتی حیثیت تفویض کرنے کے حوالے سے A- ریٹنگ دی گئی ہے۔ 2013ء میں Trakker TPL نے ٹریکنگ اینڈ مانیٹرنگ آف کارگو رولز 2012ء کے تحت ایف بی آر کی جانب سے سیف ٹرانسپورٹ انوائرمنٹ (STE) کیلئے کوالیفائی کیا۔ STE پراجیکٹ کے تحت دوطرفہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کسٹم ٹرانزٹ میں کارگو کی چوری کے خطرے سے نمٹا جاتا ہے۔ Trakker TPL کے کنٹینر ٹریکنگ سلوشنز خلل اور چوری سے خبردار رہنے کے نظام فراہم کرتے ہیں جو جدید ترین سیٹلائٹ ٹریکنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے کنٹینر لاکس کے استعمال، ڈیجیٹل میپنگ کے ذریعے روٹ مانیٹرنگ، کسٹمائزڈ جیو فینسنگ، خلل کی نشاندہی کی صورت میں الرٹس جاری کرتے ہوئے سیکورٹی پیرا میٹرز کو بڑھاتے ہیں۔ کنٹینر ٹریکنگ لاجسٹکس کارگو چوری کی روک تھام اور ڈرائیورز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ٹیلی میٹکس کے استعمال میں اہم کردار ادا کرے گا۔وہیکل ٹریکنگ کمپنی سے IoT حل میں تبدیلی لاتے ہوئے Trakker TPLنے سی پیک کارگو موومنٹ کی 10 لاکھ سالانہ کنٹینر ٹرپ کی متوقع طلب کو پورا کیا ہے جس سے تجارت اور پاکستان کی معیشت مستحکم ہوگی۔ اب تک Trakker TPL نے 400,000 کنٹینرز کی مانیٹرنگ کی ہے اور سی پیک کے آغاز سے اس تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔ Trakker TPL کے سی ای او سرور علی خان نے کہا کہ ہمیں گوادر پورٹ کی طویل المدت ترقی کیلئے حکومت کے پرجوش اقدامات پر فخر ہے اور ہم گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کو عملی شکل دینے کے منتظر ہیں۔ یہ ہمارے ادارے کے لئے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ ہم آپریشنل انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے ٹیکنالوجی میں بھاری سرمایہ کاری کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ اس سے نہ صرف ملک میں ترقی و خوشحالی آئے گی بلکہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے قدر پیدا کرنے کے لئے TPLTrakker کے وژن کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔