گندم کی در آمد سے ملکی زر مبادلہ کو نقصان ہوگا، محمود مولوی

گندم کی در آمد سے ملکی زر مبادلہ کو نقصان ہوگا، محمود مولوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی مشیر برائے وزارتِ بحری امور محمود مولوی نے کہا ہے کہ گندم کی در آمد سے ملکی زرمبادلہ کو نقصان ہوگا۔ ملک میں گندم کا کو ئی بحران نہیں کیونکہ ملک میں وافر مقدار میں گند م موجود ہے۔ مارچ میں گند م کی فصل کی کٹائی سے ہم گندم بر آمد کرنے کے اہل ہونگے۔ تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران محمود مولوی نے کہا کہ فی الوقت گندم کی در آمدمسئلے کا حل نہیں، اصل مسئلہ بد انتظامی ہے۔ آٹے کا مصنوعی بحران ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت لایا گیا جو حکومت کے خلاف سازش ہے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی غفلت کے باعث صوبے میں گندم کا بحران پیدا ہوا تاہم پنجاب میں یہ بحران سمجھ سے باہر ہے۔ محمود مولوی نے کہا کہ آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ذمہ داران کو بے نقاب ہوناچاہئے۔ حکومتی رِٹ کے نفاذ کیلئے 70 روپے پر آٹا بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ضروری ہے۔