پی ڈی ایم اے سندھ کے زیر اہتما م ور کشا پ کا انعقا د

پی ڈی ایم اے سندھ کے زیر اہتما م ور کشا پ کا انعقا د

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ کے تعاون سے کراچی میں سپا رکو ہیڈکوارٹر میں میٹرولوجیکل کے جدید آلا ت کے استعمال کے متعلق تین روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس ورکشاپ میں صوبے بھر کے مختلف سرکاری اداروں کے نمائندوں کو جدید میٹرولوجیکل آلا ت کے استعمال کی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ ان اداروں میں انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی، بورڈ آف ریونیو،لائیوسٹاک، محکمہ ہیلتھ، زراعت اور پی ڈی ایم اے سمیت دیگر ادارے شامل ہیں۔وزیر بحالیات فراز ڈیرو،سیکریٹری بحالیات ریاض حسین سومرو اور ڈی جی پی ڈی ایم اے سید سلمان شاہ نے اس ور کشاپ کو سرہاتے ہوئے کہا کہ اس سے انسانی جانیں اور مالی نقصان کو بچانے کے لیے مستقبل میں مثبت نتائج نکلیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے سندھ ایسے پروگرام آئندہ بھی جاری رکھے گی تاکہ انسانی جانوں اور مالی نقصان سے بچا جاسکے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر