قوانین پر عمل کرنے والے ہوٹلوں کو اے کیٹیگری میں رکھیں گے،عرفان میمن

قوانین پر عمل کرنے والے ہوٹلوں کو اے کیٹیگری میں رکھیں گے،عرفان میمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن سے ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی ہے۔ ریسٹورنٹس کے معیار اورقوانین پر عمل درآمدکے پیش نظردرجہ بندی کی تجاویزپر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو ریسٹورنٹس کی درجہ بندی کے حوالے سے سفارشات جلدپیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل درآمد کرنے والے ریسٹورنٹس کو A کیٹیگری میں رکھا جائے گا۔علاوہ ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈسپوزل آف ایکسیس فوڈ ریگولیشن کے مطابق بچ جانے والے کھانے کو ضرورت مند تک پہنچانے کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔۔ ایکسیس فوڈ ریگولیشنپر عمل درآمد کرنے والے ریسٹورنٹس کوA کیٹیگری میں شامل ہونے کے لیے ریوارڈ پوائنٹس بھی دیے جائیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ ریسٹورنٹس کی درجہ بندی کرنے کا مقصد معیاری خوراک فراہم کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔صوبہ بھر میں معیاری خوراک کا کاروبار کرنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی مکمل فری کنسلٹنسی سروس بھی فراہم کرتی ہے۔