صحافی عوام کے حقوق کی اصل ترجمانی کرتے ہیں،عمرسکندر بھٹی
لاہور(پ ر)ہم کبھی بھی اپنے حلقے کے عوام سے غافل نہیں ہوئے بلکہ ان کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے مختلف ترقیاتی سکیموں کو شروع کرنے کا جلد اعلان کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار ایم این اے بریگیڈئیر ریٹائرڈ راحت امان اللہ بھٹی کے صاحبزادے اور مقامی رہنما تحریک انصاف عمر سکندر بھٹی نے فیروز والہ کے مقامی صحافی منذر عظیم کے آفس کے افتتاخ کے موقع پر کیا۔عمر سکندر بھٹی نے کہا کہ صحافت ریاست کا ایک اہم ستون ہے،مقامی صحافی منذر عظیم نے اس موقع پر صحافت کے کر دار پر روشنی ڈالی ۔ملک اقبال نے کہا کہ ہم نے فیروز والہ کی کافی گلیوں کا کام مکمل کر وا لیا ہے۔علی شاہ اور عمران جٹ سابقہ کونسلر ز نے ترقیاتی کام شروع کر وانے پر بریگیڈئیر ریٹائرڈ راحت امان اللہ بھٹی، مقامی رہنما عمر سکندر بھٹی اور ملک اقبال کا اپنی طرف سے اور اہل علاقہ کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔
اس تقریب میں ملک اقبال۔ صدر فیروز والا بار جاوید گورائیہ۔ چوہدری محمد کبیر۔ آصف جٹ سابقہ کونسلر ۔ علی شاہ سابقہ کونسلر۔عمران جٹ سابقہ کونسلر۔چوہدری شکیل۔ رفیق بھلر۔ بابا ارشد و دیگر حضرات بھی شامل تھے۔