مہنگائی نے عام آدمی کی قوت خرید ختم کر دی،خواجہ اظہر

  مہنگائی نے عام آدمی کی قوت خرید ختم کر دی،خواجہ اظہر

  



لاہور(سٹی رپورٹر)قومی تاجرا تحاد کے چیئرمین سپریم کونسل پاکستان خواجہ اظہر گلشن کی قیادت میں قومی تاجر اتحاد کا ایک خصوصی اجلاس،مرکزی صدر ملک خالد محمود، جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی، شیخ عمر حیات، خوشنود بٹ، شیخ فضل الہی، راؤ محمد اکرم، چوہدری عظمت، ملک نثار کھوکھر، اختر خان نیازی، سید مبشر علی ودیگر نے خصوصی شرکت کی، چیئرمین خواجہ اظہر گلشن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی سے عام آدمی کی نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے، اشیائے خورونوش کے بڑھتے ہوئے نرخوں نے عام آدمی کی قوت خرید ختم کردی ہے جس سے پاکستان میں بسنے والے لوئر مڈل کلاس اور مڈل کلاس شدیدترین مشکلات سے دوچار ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4