علاج معالجہ میں غذا کی اہمیت تیزی سے مقبول ہو رہی ہے،حکماء

علاج معالجہ میں غذا کی اہمیت تیزی سے مقبول ہو رہی ہے،حکماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) بیماریوں کے علاج میں غذا کی اہمیت و افادیت دنیا بھر میں بڑی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ ایک گلاس دودھ پینے سے مردوں میں شوگر اور دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار حکیم محمد اکبر، حکیم مظہر اکبر، حکیم محمد افضل میو، حکیم زاہد حفیظ، حکیم محمد ابوبکر، حکیم عبد الرزاق ربانی اور طبیبہ فرح تبسم نے بھٹہ چوک کے مقامی دواخانہ میں دودھ کی افادیت کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جرنل آف ایپیڈیمیولوجی اینڈ کمیونٹی ہیلتھ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ میٹابولک سنڈروم موت کے خطرے کو پچاس فیصد بڑھا دیتا ہے اور لوگوں کو دودھ سے بنی اشیاء کو روزانہ کھانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
یونیورسٹی آف کارڈف کی ایک تحقیق میں حصہ لینے والے 2375میٹابولک سنڈروم والے مردوں میں دو یا دو سے زیادہ بیماریوں جیسے وزن کا بڑھنا، بلڈ پریشر کی زیادہ اور ذیابیطس کا رحجان زیادہ دیکھا گیا۔ ا