آرٹس کونسل کے زیراہتمام ایشین میڈیا ایوارڈ تقریب

    آرٹس کونسل کے زیراہتمام ایشین میڈیا ایوارڈ تقریب

  



لاہور(پ ر) لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام الحمرا ہال میں ایشین میڈیا ایوارڈ کی تقریب، مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر چوہدری سلیم بریار نے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی سماجی شخصیات میں اعلیٰ کارکردگی پر ایوارڈ تقسیم کئے۔ اس موقع پر سید سہیل بخاری، الطاف احمد بٹ حریت رہنما، ارشد انصاری، اقبال چوہدری، نوید چوہدری، ذوالفقار راحت اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ چوہدری سلیم بریار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں موجودہ سیاسی حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے بہتر حکمت عملی کی ضرورت ہے، پنجاب پنجاب اور وفاق میں بہتر ورکنگ شپ کا ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ پنجاب کی کارکردگی کا اثر وفاق پر پڑتا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں اس وقت اپنا مقصد حاصل کرنے کے لئے مصنوعی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں جس کی وجہ سے ہر طرف افراتفری کا عالم ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4