سابق حکمرانوں نے ذاتی جائیدادیں بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا

    سابق حکمرانوں نے ذاتی جائیدادیں بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا

  



لاہور(سٹی رپورٹر)انصاف بزنس فورم لاہور کے جنرل سیکرٹری متین الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ملکی بحرانوں اور مسائل سے نبردآزما ہیں، ستر سالوں سے ملکی وسائل کو دیمک کی طرح چاٹنے والے سابق حکمرانوں نے ذاتی جائیدادوں اور املاک بنانے کیلئے ملک وقوم کو بیرونی قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا۔

، تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کو بیرونی قرضوں کے شکنجے سے نکال کر آزاد، خودمختار بناکر اپنے پیروں پر کھڑا کرے گی۔پاکستان کی خوشحالیوں، روشنیوں، کامرانیوں کی روشن صبح قریب ہے۔ عوام کو خوشیاں، راحتیں میسر آئیں گی، پاکستان بین الاقوامی دنیا میں عزت اور وقار کے ساتھ برابری کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4