مہوش حیات کیساتھ کام کرنے کا خواہش مند بھی ہوں،گپی گریوال

مہوش حیات کیساتھ کام کرنے کا خواہش مند بھی ہوں،گپی گریوال
 مہوش حیات کیساتھ کام کرنے کا خواہش مند بھی ہوں،گپی گریوال

  



لاہور(فلم رپورٹر)بھارتی گلوکار و اداکار روپندر سنگھ گِپی گریوال نے گزشتہ روز گوردوارہ ننکا صاحب پر حاضری دی۔گلوکار گِپی گریوال کی جانب سے گوردوارے پر حاضری کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جو وائرل ہورہی ہیں۔گِپی گریوال اور ان کے ساتھیوں کا واہگہ بارڈر پر سرکاری حکام نے استقبال کیا۔بھارتی گلوکار نے اس سفر کو ممکن بنانے کی کوششوں پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے بھی گِپی گریوال کا ٹوئٹر پیغام کے ذریعے استقبال کیا۔میں اپنی ایک فلم میں سہیل احمد کو کاسٹ کرنے کا خواہش مند تھا جو میرے فیورٹ اداکار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند بھی ہوں

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گِپی گریوال اپنے سفر کے دوران حسن ابدال میں گوردوارہ پنجا صاحب کا دورہ بھی کریں گے جب کہ وہ لاہور اور اسلام آباد کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس جگہ پر بھی جائیں گے جہاں ان کے آباؤ اجداد تقسیم سے قبل مقیم تھے۔گپی گریوال نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں نے حال ہی میں پاکستانی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ دیکھی تو بہت پسند آئی۔میں اپنی ایک فلم میں سہیل احمد کو کاسٹ کرنے کا خواہش مند تھا جو میرے فیورٹ اداکار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند بھی ہوں۔انہوں نے لاہور کی فوڈ سٹریٹ کے کھانے کی بھی تعریف کی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگ رہا تھا جیسا کہ میں لدھیانہ میں ہی گھوم رہا ہوں۔میں بہت جلد اپنی فیملی کو بھی پاکستان لے کر آؤں گا۔

مزید : کلچر