کبھی کسی کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنی،علیبہ خان
لاہور(فلم رپورٹر) معروف فلمسٹار و اداکارہ علیبہ خان نے کہاکہ میں کبھی بھی کسی کے خلاف کسی سازش کا حسہ نہیں بنی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں بولڈ ضرور ہوں اور اپنے کام کو بخوبی نبھاتی ہوں مگر منہ پھٹ،بدتمیز یا سازشی نہیں ہوں۔علیبہ خان نے کہاکہ لوگ میری بولڈنیس کو دیکھتے ہوئے میرے خلاف باتیں بناتے ہیں مگر میں بولڈ صرف اپنے کردار کی حد تک ہوتی ہوں جب سیٹ سے آؤٹ ہو جاؤں تو میں ایک عام اور ملنسار اداکارہ ہوں ہاں یہ ضرور ہے کہ میں اپنے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں کو جواب ضرور دیتی ہوں تاکہ دوبارہ وہ ایسی حرکت نہ کرسکیں مگر جو میرے ساتھ مخلص ہیں میں ان کے ساتھ بڑے اچھے طریقے سے پیش آتی ہوں۔علیبہ خان نے مذید کہاکہ بہت جلد ان کا ایک بین الاقوامی معیار کا میوزک ویڈیو ریلیز ہورہاہے۔
جس میں ان کاکام بولے گا اور ان کے چاہنے والے اس گانے کو ہاتھوں ہاتھ لیں گے۔