حبیب پراچہ کی فلم 31جنوری کو سینماؤں میں ریلیز کیلئے تیار

حبیب پراچہ کی فلم 31جنوری کو سینماؤں میں ریلیز کیلئے تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)سنسنی خیز وار ڈرامہ فلم 'The Last Full Measure' جس کا بے چینی سے انتظار تھا،31جنوری 2020کو پاکستان بھر کے سینماؤں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔ یہ ہالی ووڈ میں پاکستانی ایگزیکٹیوپروڈیوسر کی بنائی جانے والی پہلی فلم ہے جو پاکستان میں ریلیز ہورہی ہے۔اس فلم کے کہانی کار اور ہدایت کارTodd Robinson,ہیں جب کہ اداکاروں میں Sebastian Stan، Christopher Plummer، William Hurt Ed Harris ،Samuel L. Jackson اور دیگر فنکار شامل ہیں اس فلم کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر حبیب پراچہ ہیں جو ولیم پٹسن بارگر کی سچی کہانی بیان کرتے ہیں جس کا کردار Jeremy Irvineنے ادا کیا ہے جو اعلیٰ ترین مرتبہ کاجنگی ہیرو ہے او ر ائیرفورس میں طبی ماہر کی حیثیت سے کام کررہا ہے۔ وہ ساٹھ آدمیوں کی جانیں بچاتا ہے۔فلم کی ریلیزکے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے پروڈیوسر حبیب پراچہ نے جوشیلے انداز میں کہا،"میں اس مووی کو پاکستان میں ریلیز کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں۔مجھے امید ہے کہ اس پروجیکٹ سے مجھے اور بھی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

یہ ہماری بہادر مسلح افواج کے ہیروزکی کہانیاں ہیں اوران کے ذریعہ پاکستانی ناظرین کو اور خاص طور پر پوری دنیا کو معلوم ہوگا کہ ہمارے فوجی جوانوں نے پاکستان کو پرامن، ترقی یافتہ اور مثبت رویّہ کاحامل ملک بنانے کیلئے کتنی بڑی قربانیاں دی ہیں اور دے رہے ہیں۔
"فلم کی ریلیز سے متعلق بات کرتے ہوئے HKCانٹرٹینمنٹ کے CEO حمّاد چوہدری نے کہا،"ہمیں پاکستان کے سینماؤں میں ایک بہت دلچسپ کہانی لاتے ہوئے بے خوشی محسوس ہورہی ہے۔ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ اپنے ناظرین کیلئے ایک پاکستانی پروڈیوسر کی بنائی ہوئی فلم پیش کررہے ہیں۔" ملک میں The Last Full Measureکے ڈسٹری بیوٹر HKC انٹرٹیمنٹ ہیں۔The Last Full Measure، ہالی ووڈ میں حبیب پراچہ کی چوتھی پروڈکشن ہے۔اس سے پہلے وہ 'The Trust'، 'Terminal'اور'Strive'بناچکے ہیں۔ ان کا شمار ان چند پاکستانی پروڈیوسرز میں ہوتا ہے جو ہالی ووڈ میں اپنے ملک کی نمائندگی کررہے ہیں۔ حبیب پراچہ نے اپنی بے حد کامیاب فلموں کے باعث نام کمایا ہے جس میں مشہور ومعروف امریکی اداکاروں نے کام کیا ہے جن میں Nicholas Cage، Elijah Wood،Margot Robbie، Samuel L. Jackson اوردیگر اداکار شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -