اداکارہ ماورا حسین کی نئی ڈرامہ سیریل ”ثبات“ دوبارہ شروع

اداکارہ ماورا حسین کی نئی ڈرامہ سیریل ”ثبات“ دوبارہ شروع
 اداکارہ ماورا حسین کی نئی ڈرامہ سیریل ”ثبات“ دوبارہ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ماورا حسین کی نئی ڈرامہ سیریل ”ثبات“ دوبارہ شروع ہوگئی ہے جس کی ریکارڈنگ ان دنوں اسلام آباد میں جاری ہے۔مومنہ درید پروڈکشن کی سیریل کے ڈائرایکٹر شہزاد کشمیری ہیں جبکہ پراجیکٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ماورا حسین کے مقابل نئے اداکار امیر گیلانی کو تعارف کرایا گیا ہے۔ ماورا حسین ڈرامہ سیریل میں عنایا اور جبکہ امیر گیلانی حسن کا کردار کررہے ہیں۔ کاسٹ میں عثمان مختار،محمد احمد،سیمی راحیل اور سارہ خان شامل ہیں۔یاد رہے کہ چند روز پہلے ماورا حسین نے ریکارڈنگ کے دوران کیک بناتے ہوئے اپنی وڈیو بھی شیئر کی تھی۔یہ سیریل فروری میں ریلیز ہوگی۔یاد رہے کہ ماورا حسین کی وجہ سے یہ سیریل کئی ماہ تعطل کا شکار رہی۔

مزید :

کلچر -