سال2019 کے دوران 56 صحافی قتل ہوئے، اقوام متحدہ

سال2019 کے دوران 56 صحافی قتل ہوئے، اقوام متحدہ

  



اقوام متحدہ)شِنہوا(اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے سال2019 کے دوران 56 صحافی قتل ہوئے، ان میں سے زیادہ ترشورش زدہ علاقوں سے باہر مارے گئے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم)یونیسکو(کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ تعداد 2018 سے تقریبا آدھی ہے لیکن اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں نے مکمل معافی سے فائدہ اٹھایا ہے۔یونیسکو کے مطابق 2018 میں 99 صحافیوں کوقتل کیا گیا تھا، 2010 سے 2019 تک کل 894 صحافی قتل ہوئے۔

اقوام متحدہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر