ساہیوال، بس کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر، 2خواتین سمیت 4افراد جاں بحق، 26زخمی 

ساہیوال، بس کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر، 2خواتین سمیت 4افراد جاں بحق، 26زخمی 

  



ساہیوال، چیچہ وطنی (بیورورپورٹ+ نامہ نگار، نمائندہ خصوصی)  ساہیوال فیصل آباد روڈ راوی ٹول پلازہ  کے قریب بغیر روٹ سے چلنے والی اے سی مسافر بس ٹریکٹرٹرالی سے ٹکرا گئی، 4 افرادجاں بحق، 26 زخمی ہو گئے۔ فیصل آبادروڈ پر راوی ٹول پلازہ کے قریب ایک تیزرفتاراے سی بس ٹریکٹرٹرالی سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں دوخواتین سمیت ایک شخص موقع پرجاں بحق، ایک راستہ میں دم توڑگیا،دیگرزخمیوں کوڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا عینی شاہدین کے مطابق بس تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکرٹریکٹرٹرالی سے ٹکراگئی۔حادثہ کے نتیجہ میں بس بھی تباہ ہوگئی۔امدادی ٹیموں نے زخمی کوبروقت طبی امدادبہم پہنچائی۔زخمی کاتعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔ ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال میں زخمی مریضوں کو پہنچایا گیا اور ایک مریض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کسی بھی مریض کو شفٹ نہیں کیا گیا اور پچیس مریضوں کو فر سٹ ایڈ دے کر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ایم ایس ڈاکٹر عبد الوھید چو ہدری ا ور ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محبوب اختر اور ڈاکٹر غلام مصظفی اے ایم ایس ایمر جنسی نے اپنی نگرانی میں مریضوں کا علاج کروایا اور مریضوں کی عیادت بھی کی۔

حادثہ 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر