کشمیر کے معاملے پر پوری قوم ایک پیج پر ہے، سینیٹر سسی پلیجو

کشمیر کے معاملے پر پوری قوم ایک پیج پر ہے، سینیٹر سسی پلیجو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر سسی پلیجو نے کہا ہے کہ کشمیر کے کے معاملے پر پوری قوم ایک پیج پر ہے وزیر اعظم اور خارجہ شاہ محمود قریشی قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے ایف ٹی ایف پر اپنا موقف عالمی فورم پر پیش کریں وہ منگل کے روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ سینیٹر سسی پلیجو نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اس وقت پاکستان کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے مودی نے اقلیتوں پر زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ ایف ٹی ایف پر وزیر اعظم اور وزیر خارجہ قوم کی ترجمانی کریں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی معاملے پر حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اور حکومت کا چیف الیکشن کمشنر سمیت تمام عہدیداروں کا متفقہ چناو نیک فعال ہے ہم قومی معاملات پر حکومت کے ساتھ ہیں۔
سسی پلیجو